وزیراعلیٰ سندھ کی تاجروں اور ریسٹورینٹ مالکان سے ملاقات

کراچی(بولونیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے آج شہر کے تاجران اور ریسٹورینٹ مالکان سے ملاقات کی اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز سنی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہر اسٹیک ہولڈر کی الگ رائے ہے، اس لیے سب کی بات ایک ساتھ نہیں مانی جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ کسی بھی فیصلے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف بازاروں کو الگ الگ اوقات میں بند نہیں کیا جا سکتا، اور مشاورت جاری ہے۔ جو بھی فیصلہ ہوگا، اس سے وفاق کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *