ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی طیارے مار گرائے، خطے میں ہلچل

واشنگٹن/تہران(بولونیوز) مشرقِ وسطیٰ کے فضائی محاذ پر ایران اور امریکہ کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران ایران نے اب تک سات امریکی طیارے مار گرائے ہیں، جس کی اطلاع امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان طیاروں میں جدید ترین F-35 لائٹننگ اسٹیلتھ فائٹر، F-15 ایگل، E-3 سینٹری جاسوس طیارہ اور A-10 ورتھوگ شامل ہیں، جو امریکی فضائیہ کے ناقابلِ تسخیر طیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

ایرانی دفاعی ماہرین نے جدید میزائل سسٹمز کے ذریعے امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا، جس سے اربوں ڈالرز کا مالی اور جانی نقصان ہوا۔ اس کارروائی نے عالمی عسکری حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے اور امریکی دفاعی ماہرین حیران ہیں کہ ایران نے کس طرح اسٹیلتھ ٹیکنالوجی والے طیاروں کو ٹریس کیا اور مار گرایا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ دہائیوں میں امریکی فضائیہ کو پہنچنے والا سب سے بڑا دھچکا ہے، اور اس سے خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *