کراچی میں دوبارہ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی(بولونیوز)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 5 اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے۔
اس سلسلےکےاثرات 6اپریل کو سندھ میں بارش کی صورت میں ظاہر ہوسکتے ہیں، اور کراچی میں بھی 6 اپریل کو بارش متوقع ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


