اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری، اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان
راولپنڈی(بولونیوز) بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ختم نہیں ہوا، بلکہ اب تحریک کو نئے مرحلے میں داخل کرتے ہوئے اسٹریٹ موومنٹ شروع کی جا رہی ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد صرف اپنے بھائی سے ملاقات کرنا نہیں، بلکہ ان کے قانونی اور آئینی حقوق کی بحالی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دیگر سرگرمیاں اسی مقصد کے حصول کے لیے جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا۔


