ہفتہ وار مہنگائی میں 0.45 فیصد کمی، متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں حساس قیمتوں کے اشاریے (SPI) کے تحت ہفتہ وار مہنگائی میں 0.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارۂ شماریات کے مطابق مجموعی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کے باوجود متعدد ضروری اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث صارفین پر مہنگائی کا دباؤ بدستور موجود ہے۔


