قومی اسمبلی اجلاس میں چینی اعلیٰ سطحی وفد کا پرتپاک استقبال، پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل

اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کےاندرمنعقدہ قومی اسمبلی کےاجلاس میں آج چینی اعلیٰ سطحی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا۔اجلاس کے دوران قومی اسمبلی پاکستان کے اراکین نے وفد کے سربراہ کائی ڈافینگ اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا۔

اراکینِ اسمبلی نےپاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کو سراہتے ہوئے پارلیمانی تعاون، معاشی شراکت داری اور علاقائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر پاک چین تعلقات کو “آئرن برادرز” کی لازوال دوستی کے طور پر بیان کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں ہونے والے اس خصوصی سیشن میں وفد کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *