روسی صدر ولادیمیر پوتن چین کے دورے پر روانہ، صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع

ماسکو(بولونیوز)ولادیمیر پوتن چین کے سرکاری دورے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے۔یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے کو چند ہی روز گزرے ہیں، جس کے باعث عالمی سفارتی حلقوں میں اس دورے کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

مبصرین کے مطابق صدر پوتن اور صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال، معاشی تعاون اور تزویراتی شراکت داری سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ روس اور چین کے تعلقات حالیہ برسوں میں مزید مضبوط ہوئے ہیں، اور اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *