انمول عرف پنکی کی بحریہ ٹاؤن اور گوادر میں بے نامی جائیدادوں کا انکشاف

لاہور(بولونیوز)منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی سے متعلق مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ سینئر صحافی فہیم صدیقی کے مطابق انمول عرف پنکی نے بحریہ ٹاؤن اور گوادر میں بے نامی جائیدادیں خرید رکھی تھیں۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس بھی سیل کر دیے گئے ہیں، جن میں 6 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود تھی۔ یہ رقوم مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں سے حاصل کی گئی تھیں۔

انکشافات کے بعد متعلقہ اداروں نے معاملے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے، جبکہ بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات اور خریداری کے ذرائع کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ اور بے نامی اثاثوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی بااثر فرد کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *