وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، نئی قیمتوں کا اعلان کل متوقع

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستان کی جانب سے نظرثانی کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان جاری کیا جائے گا، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق اعلان کے فوری بعد ہوگا، جبکہ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *