ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات کے بعد آج ہی واپسی، وفد کا مزید قیام نہیں

اسلام آباد(بولونیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کے بعد آج ہی اسلام آباد سے روانہ ہو جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد نے پاکستان میں مزید قیام کا ارادہ نہیں کیا اور طے شدہ شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ اپنی ملاقاتیں مکمل کرنے کے بعد واپسی اختیار کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی اپنے وفد کے ہمراہ آئندہ مرحلے میں عمان اور روس کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ مختلف سفارتی امور پر ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان میں اپنے مختصر قیام کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے اعلیٰ سطحی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *