وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

خیبرپختونخوا(بولونیوز)سہیل آفریدی کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالتی کارروائی کے مطابق یہ فیصلہ ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیراعلیٰ کی عدم حاضری پر کیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ کیس کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، جبکہ مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *