ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کرفیو نافذ

ٹانک(بولونیوز) سکیورٹی خدشات کے باعث ٹانک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران جنوبی وزیرستان (وانا) اور جنڈولہ شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی شاہراہ بھی بند رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث جنڈولہ میلہ ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ رنوال بازار اور جنڈولہ بازار بھی بند رہیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *