موجودہ صورتحال میں پاکستان کے پاس ثالثی کے سوا کوئی راستہ نہیں
ڈیرہ اسماعیل خان(بولونیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی اور خطّی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کے پاس ثالثی کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا بحرانوں کا شکار ہے، عراق اور لیبیا کے بعد ایران میں بھی حالات تشویشناک ہیں، اس لیے مسلم ممالک کو اسلامی بلاک کی جانب پیش رفت کرنی چاہیے۔
انہوں نے تجویز دی کہ قومی مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے تاکہ قومی مشاورت کے ذریعے امور پر واضح قومی پالیسی مرتب کی جا سکے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی غیر واضح ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، جبکہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور حکومتی رٹ کہیں واضح نہیں۔


