تھانیداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی، نان کوالیفائیڈ افسران کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن

کراچی(بولونیوز)سندھ پولیس میں نان کوالیفائیڈ اور کرمنل ریکارڈ رکھنے والے افسران کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے، کیونکہ 31 مارچ ان کے لیے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے تحت کراچی رینج میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے، جو سابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات کے تحت جاری اصلاحات کے مرحلے کا حصہ ہے۔

پولیس ہیڈ آفس میں حال ہی میں ایک ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں شرکت نہ کرنے والے افسران کو ایس ایچ او یا ایس ڈی پی او کے لیے اہل نہیں مانا جائے گا۔ ٹریننگ پاس افسران ہی اب ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او کے عہدوں کے لیے اہل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں متعدد تھانیدار گریجویٹ بھی نہیں ہیں اور کچھ افسران کے مبینہ کرمنل ریکارڈ ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد افسران میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر تبادلے کیے جائیں گے یا حکم نامہ نظر انداز کر دیا جائے گا، کیونکہ یہ وقت پولیس اصلاحات کے لیے فیصلہ کن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *