وزیراعظم اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد/ریاض(بولونیوز) شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی کے اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امن و استحکام، جاری سفارتی کوششوں اور خطے میں امن قائم رکھنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اور مضبوطی سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا اور سعودی سلامتی اور خودمختاری پر کسی بھی قسم کے حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور دیگر ممالک کی ایران جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا اور اس اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن قائم رکھنے کے لیے باہمی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


