متحدہ عرب امارات میں امریکی تنصیبات پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی
متحدہ عرب امارات(بولونیوز) میں آج ایران کے مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (DIFC) میں واقع ایک عمارت شدید نقصان کا شکار ہو گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔
حملہ ایران کی جانب سے مبینہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔عمارت میں موجود عملے اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر ریسکیو اور آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق کسی جانی نقصان کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی، تاہم مالی اور انفراسٹرکچر کا نقصان قابلِ تشویش ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔یہ حملہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے اور امریکی تنصیبات کے سیکیورٹی خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔


