پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے الاؤنسز ختم، حکومت پنجاب سے نظرثانی کا مطالبہ
لاہور(بولونیوز) پنجاب پولیس کے مختلف رینکس کے اہلکاروں، جن میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور سب انسپکٹر شامل ہیں، نے حکومت پنجاب سے اپنے الاؤنسز کی بحالی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اہلکار ڈیپوٹیشن پر پیرا فورس میں تعینات تھے، اور تعیناتی کے وقت انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پیرا فورس میں خدمات کے عوض انہیں اسپیشل اور ڈیپوٹیشن الاؤنس کے ساتھ تقریباً 20 سے 25 ہزار روپے اضافی ادا کیے جائیں گے۔
اہلکاروں نے بتایا کہ پیرا فورس میں رپورٹ کرنے کے بعد انہیں اطلاع دی گئی کہ پنجاب پولیس میں ملنے والے پانچ بنیادی الاؤنسز ختم کر دیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں:
آرڈنری ایف ڈی اے الاؤنس
لاء اینڈ آرڈر الاؤنس
کانسٹیبلری آر الاؤنس
راشن الاؤنس
واشنگ الاؤنس
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے وقت انہیں اس فیصلے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا، اور پیرا فورس میں بھی انہیں لائن آرڈر، ہنگامی حالات میں تعیناتی، ہجوم کنٹرول اور طویل فیلڈ ڈیوٹیاں دی جا رہی ہیں۔ اہلکاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ جب ڈیوٹی کی نوعیت تقریباً ایک جیسی ہے تو مراعات میں فرق مناسب نہیں۔


