اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
اسلام آباد(بولونیوز)اوگرا نےمارچ 2026 کےلیے درآمدی ایل این جی (LNG) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سوئی نادرن صارفین کے لیے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.22 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 13.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن صارفین کے لیے درآمدی ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.26 ڈالر اضافہ ہوا ہے، اور نئی قیمت 12.53 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کا مقصد عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر مقامی صارفین کے لیے درست نرخ مقرر کرنا بتایا گیا ہے۔


