وفات پانے والے 42 لاکھ افراد کے شناختی کارڈ فعال، نادرا نے منسوخ کر دیے

اسلام آباد(بولونیوز)سول رجسٹریشن نظام اور نادرا کے ڈیٹا کے درمیان مطابقت قائم کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ وفات پانے والے تقریباً 42 لاکھ افراد کے شناختی کارڈز فعال تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ ڈیٹا اس وقت سامنے آیا جب نادرا نے سول رجسٹریشن کے نظام کے ساتھ اپنے ریکارڈ کا موازنہ کیا۔ ان افراد کے لواحقین نے نادرا سے رابطہ نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے ان کے شناختی کارڈز فعال رہ گئے تھے۔

نادرا نے اس مسئلے کے حل کے لیے فوری طور پر متعلقہ شناختی کارڈز منسوخ کر دیے ہیں تاکہ مستقبل میں کوئی قانونی یا انتظامی پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *