پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان، عوام کے لیے خوشخبری

اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی حکومت نے 2026 کے عوامی تعطیلات کا کیلنڈر جاری کرتے ہوئے عیدالفطر کی تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

عید کی تاریخ مکمل طور پر شوال کے چاند کے نظر آنے پر منحصر ہوتی ہے۔ اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو شوال کا پہلا دن 20 مارچ 2026 ہوگا اور عیدالفطر 20 تا 22 مارچ تک منائی جائے گی۔ جبکہ اگر رمضان 30 دن کا ہوا تو شوال 21 مارچ سے شروع ہوگا اور عید 21 تا 23 مارچ تک منائی جائے گی۔

وفاقی حکومت کے کیلنڈر کے مطابق عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات 21، 22 اور 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) رکھی گئی ہیں، تاہم حتمی اعلان چاند کے مشاہدے کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *