سیکورٹی فورسز کا بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خلاف آپریشن، 4 ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(بولونیوز)23 فروری 2026 کو سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈین پراکسی اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خوارج ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے، اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے مزید سینی ٹائزیشن آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن “عظیم استقامت” کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *