گل پلازہ جوڈیشل کمیشن: جسٹس آغا فیصل کی ایس بی سی اے پر برہمی

کراچی(بولونیوز) گل پلازہ سانحے کے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس آغا فیصل نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داری کے سوالات اٹھائے۔

جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیے کہ اگر ایس بی سی اے یہ کہتی ہے کہ شکایت کے بغیر کارروائی نہیں ہو سکتی تو یہ مؤقف ناقابلِ قبول ہے۔ آج کے افسوسناک واقعے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے، اور انہوں نے سوال کیا کہ کیا 40 سے 50 گز پر ہائی رائز عمارت کی اجازت دی جا سکتی ہے؟ شاید اس عمارت کی بھی کسی نے شکایت نہیں کی ہوگی۔

جج نے آگ کے پھیلاؤ کے محرکات اور آپریشن کمانڈ کے بارے میں بھی سوال اٹھایا، جس کا جواب ملا کہ “کوئی نہیں!”

ڈی سی جنوبی جاوید نبی کھوسو نے عدالت کو بتایا کہ وہ واقعے کے قریب تھے، فوری پہنچے، ایمرجنسی سے رابطہ کیا اور ایس ایس پی سٹی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جسٹس آغا فیصل نے کہا: “اب ہماری بھی یہی رائے ہے—غفلت پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *