بنگلہ دیش کے نو منتخب ارکانِ پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا
ڈھاکہ(بولونیوز) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں نو منتخب ارکانِ پارلیمنٹ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کامیاب امیدواروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
چند روز قبل ہونے والے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انتخابی نتائج کے بعد پارلیمنٹ کے اجلاس میں نو منتخب اراکین نے آئینی تقاضوں کے مطابق حلف اٹھایا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بی این پی کی کامیابی کے بعد ملک میں نئی حکومت کی تشکیل اور پالیسی سمت کے تعین سے متعلق مشاورت کا عمل تیز ہو گیا ہے، جبکہ حلف برداری کے بعد پارلیمانی کارروائیوں کے باقاعدہ آغاز کی توقع کی جا رہی ہے۔


