کان منہدم ہونے سے 200 مزدور جاں بحق، بچے اور خواتین بھی شامل

کانگو(بولونیوز)کانگو کے مشرقی علاقے کولٹن میں کان کی زمین اچانک منہدم ہو جانے کے نتیجے میں کم از کم 200 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق اموات میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

واقعے کے وقت کان میں مرد، خواتین اور بچے کان کنی میں مصروف تھے کہ اچانک زمین کھسکنے سے شدید حادثہ پیش آیا۔ شدت کے باعث وہاں موجود کسی کو بچنے کا موقع نہ ملا۔ حکومت نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو کارروائی کے لیے ہیوی مشینری روانہ کر دی۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا، تاہم اموات کی تعداد میں اضافے کے بعد خبر منظر عام پر آئی۔ حادثے کے نتیجے میں 200 سے زائد گھرانے متاثر ہوئے، جب کہ درجنوں زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

محکمہ حکام نے امدادی اور ریسکیو کارروائیاں تیز کر دی ہیں تاکہ مزید نقصان کو روکا جا سکے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *