پسنی میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا کامیاب آپریشن
پسنی(بولونیوز)افواج پاکستان نے پسنی میں فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانوں کو تباہ کر کے انہیں قبرستان میں تبدیل کر دیا۔ DFA/فائر ریڈ آپریشن کے دوران 9 نادرن لائٹ انفنٹری (NLI) اور 9 لسبیلہ کیولری (LCB) کے دستوں نے مشترکہ طور پر کمپاؤنڈ کو محفوظ بنایا۔ 9 NLI کی جانب سے مارٹر کے ذریعے درست نشانہ بازی کی گئی جبکہ 9 LCB نے RPGs کے ساتھ مؤثر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں 5 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔ اس دوران پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) کا ایک جوان شہید ہوا، جس کی باڈی فیلڈ کلیئرنس کے بعد بازیاب کی جا رہی ہے۔ تمام حصہ لینے والے دستے محفوظ رہے اور کوئی مزید جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاک فوج کے مطابق یہ کارروائی فتنۃ الہندوستان کے خطرناک نیٹ ورک کو ختم کرنے اور عوام کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔


