ایس آئی یو/سی آئی اے کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، دو اہم سپلائر گرفتار
کراچی(بولونیوز)ایس آئی یو/سی آئی اے نے ایس ایس پی ایس آئی یو کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رضویہ کے علاقے سے بین الصوبائی منشیات فروش کاشف سندھی کے گروہ سے تعلق رکھنے والے دو اہم منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1005 گرام تنزانیہ (کرسٹل) برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت مبارک عرف نپل اور رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تنزانیہ (کرسٹل) سپلائی کرنے میں ملوث تھے اور شہر میں بدنام منشیات ڈیلر کاشف کا منشیات کا اڈہ بھی چلاتے تھے۔
ایس آئی یو/سی آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان کا مزید سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔


