چین: شمال مغربی صوبے میں 5.5 شدت کا زلزلہ

بیجنگ(بولونیوز)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کا کہنا ہے کہ چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے گانان تبت خود مختار پریفیکچر کی ٹیبو کاؤنٹی میں گزشتہ روز 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت کاؤنٹی کے 20 ہزار سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کے فوری بعد عوامی سلامتی کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے 350 افسران کو سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *