جنگ کے بعد میزائلوں کی طاقت میں مزید اضافہ، وزارت دفاع

تہران(بولونیوز) ایرانی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد ایران نے اپنے میزائل پروگرام میں مزید طاقت اور صلاحیتیں شامل کر دی ہیں۔

جنرل رضا طلائی کے مطابق موجودہ میزائل سسٹمز گزشتہ جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ مؤثر، جدید اور خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی دفاعی تیاریوں کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے تاکہ کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک کی سلامتی کو مضبوط کرنا اور خطے میں دفاعی توازن قائم رکھنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *