معروف فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری نے اسلام قبول کرنے کے بعد والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا

فرانس(بولونیوز)معروف فرانسیسی ٹی وی اسٹار ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر اداکار کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹ میں ڈیلن تھیری خانہ کعبہ کے سامنے اپنی والدہ کے ماتھے کو چومتے ہوئے نظر آئے۔

ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ چند ماہ قبل اسلام قبول کرچکے تھے، اور اس مقدس مقام کا دورہ ان کی زندگی کا ایک روحانی اور جذباتی سنگِ میل ثابت ہوا۔اداکار نے کہا کہ اپنی والدہ کے ساتھ یہ بابرکت سفر شکرگزاری، اخلاص اور ایمان کے تحت زندگی کے ایک نئے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *