امریکا،ایران کشیدگی، ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن(بولونیوز)امریکا نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کے خلاف سخت تجارتی اقدام کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے تمام ممالک کو امریکا کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ حکم حتمی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

امریکی صدر کے مطابق جو بھی ملک ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات برقرار رکھے گا، اسے امریکا کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ اقدام ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ ایک امریکی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق ان مظاہروں کے دوران اب تک 490 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *