بارودی مواد برآمدگی کیس: غنی امان اور سرمد میراں کی ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع

کراچی(بولونیوز) بارودی مواد برآمد ہونے کے الزام کے کیس میں عدالت نے ملزمان غنی امان اور سرمد میراں کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر کیس کی مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔ اس موقع پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے دلائل دینے کے لیے 21 جنوری تک مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران غنی امان، ان کے وکیل اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سرکاری وکیل کی درخواست پر اینٹی ٹیررازم ٹرائل کورٹ (اے ٹی ٹی) نے غنی امان اور سرمد میراں کی ضمانت مسترد کر دی تھی۔

واضح رہے کہ غنی امان اور سرمد میراں پر بارودی مواد برآمد ہونے کا الزام عائد ہے، جس پر کیس کی مزید سماعت مقررہ تاریخ کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *