پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی۔ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد2 ملزمان گرفتار

وندر (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی۔ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد2 ملزمان گرفتار۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق وندر بلوچستان ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ سیب کے کریٹس سے لدے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 227کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد 02افراد کو گرفتارکر لئے گئے۔ ترجمان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ دورا ن موبائل گشت وندر ڈام کے علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا25,000 لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا- وندر(بلوچستان) ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی ا شیاء میں 4,315کلوگرام چھالیہ،269عدد ٹائر،665پیکٹ انڈین گٹکا،1,063 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 59بیگز چائنا سالٹ، 808 پیکٹ نسوار اور430کلو گرام غیرملکی کپڑا برآمد کیا گیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز میرین ونگ(کیماڑی) لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیا 3100لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد01فرد کو گرفتارکیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی چرس، چھالیہ،ایرانی ڈیزل ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 368.67ملین روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں