اسلام آباد میں مفت وائی فائی، شناخت کی شرط کے ساتھ
اسلام آباد (بولونیوز) این ٹی سی کی جانب سے اسلام آباد کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی سروس شروع کی جا رہی ہے۔ صارفین کو نام اور موبائل نمبر دے کر شناخت کی تصدیق کرنی ہوگی۔ ہر کنکشن کا ریکارڈ سیکیورٹی کے لیے رکھا جائے گا۔
اسرائیلی طیاروں نے عراقی فضائی حدود میں جنگی مشقیں کیں
اسرائیل (بولونیوز) لڑاکا طیاروں نے عراق کی فضائی حدود میں داخل ہو کر ایران کی سرحد کے قریب جنگی مشقیں انجام دیں۔ طیاروں نے دیوارِ صوت توڑتے ہوئے جارحانہ نقل و حرکت کی۔ اس دوران امریکی فضائیہ کے دو ایندھن بردار طیارے بھی اسی علاقے میں موجود تھے۔ یہ اقدام خطے میں کشیدگی بڑھانے والا…
ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ ختم کرنے کے قریب ہونے کا دعویٰ
واشنگٹن (بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ان کے مطابق 28 نکاتی امن منصوبہ بہتر کیا گیا ہے اور گزشتہ ماہ 25 ہزار فوجی ہلاک ہوئے۔ چند اختلافات پر جلد اتفاق ہونے کی امید ہے۔
برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
لندن (بولونیوز) برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی حکومت نے منگل کو کہا ہے کہ کم از کم تنخواہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا، کم از کم تنخواہ اب 4.1 فی صد اضافے سے 12.71 پاؤنڈ ($ 16.67) فی…
آسمان سے اچانک گالف کی گیند جتنے اولے برسنے لگے
برازیلیا (بولونیوز) برزایل کے جنوبی علاقوں میں ژالہ باری نے شہریوں کو خوف زدہ کر دیا، ایسا لگ رہا تھا جیسے گولہ باری شروع ہو گئی ہو۔ رواں ہفتے جنوبی برازیل کے کچھ حصوں میں شدید طوفان کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس دوران بڑے سائز کے اولے گرے ہیں، آسمان سے گرتے گالف بال…
میرٹھ میں شادی کی فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی ہلاک
میرٹھ(بولونیوز)بھارت کے میرٹھ شہر میں ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران 20 سالہ لڑکی افشاں چھت سے بارات دیکھ رہی تھی کہ ایک گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی۔ واقعے کے بعد دلہا موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے دلہا سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
NICVD میں اقرباپروری کا انکشاف: 73 سالہ افسر کا غیر قانونی کنٹریکٹ
کراچی (بولونیوز) قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD) میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی رپورٹ نے چیف سیکیورٹی آفیسر فضل عباس (73 سال) کے تین سال سے غیر قانونی کنٹریکٹ پر تعیناتی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ عمل میرٹ اور حکومتی پالیسی کے خلاف ہے، جس سے ادارے کا ماہانہ 8 لاکھ…
باغ کورنگی میں قبضہ مافیا کے خلاف ایس ایچ او کا دبنگ ایکشن
کراچی (بولونیوز) تھانہ عوامی کالونی کے ایس ایچ او انسپیکٹر ملک عامر حسین نے باغ کورنگی میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کے گھر کا قبضہ واپس دلوایا۔ علاقے کے مکینوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انسپیکٹر ملک عامر حسین نے واضح کیا کہ اب…
ای چالان کیمرے نہ ہونے پر ٹریفک پولیس کی کارروائی بند
کراچی (بولونیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے وضاحت کی ہے کہ شہر میں جہاں ای چالان کیمرے نہیں لگے ہیں، وہاں ٹریفک پولیس اہلکار اب شہریوں کو روک کر چالان نہیں کر سکتے۔ یکم اکتوبر سے ان اختیارات کو واپس لے لیا گیا ہے اور اب ٹکٹ صرف کیمرے جاری کریں گے۔…
سینئر وزیر شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کے بیان پر ردعمل
کراچی (بولونیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کراچی میں ای وی بس، پیپلز بس، شاہراہ بھٹو جاری منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ…


