تازہ ترین

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان، پولنگ 7 جون کو ہوگی

گلگت(بولونیوز)بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں انتخابات ایک ہی روز منعقد ہوں گے اور پولنگ 7 جون کو ہوگی۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی توقع ہے جبکہ مختلف جماعتیں اپنی انتخابی مہم…

Read More

بیرسٹر گوہر کا اسلام آباد مذاکرات پر ردعمل، وفود کا پرتپاک خیرمقدم

اسلام آباد(بولونیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والے معزز وفود کو ہم محبت اور وقار کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔ اسلام آباد ٹاکس کے حوالے سے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار…

Read More

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات

اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں امریکی وفد میں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شریک تھے، جبکہ پاکستان کی جانب سے نائب…

Read More

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اسلام آباد مذاکرات سے پرامید، پاکستان کے کردار کو سراہا

اسلام آباد(بولونیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے انہیں مثبت توقعات ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور سفارتی رابطوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق…

Read More

پاک،چین تعاون کے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(بولونیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پاک-چین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور مشترکہ تعاون کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین کے دوران طے پانے والی…

Read More

سابق امریکی سفارت کار کی بھارتی اینکر کو لائیو شو میں کھری کھری، پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت

واشنگٹن(بولونیوز)ایک لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران سابق امریکی سفارت کار نے بھارتی اینکر کو سخت ردعمل دیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے۔ پروگرام میں پاکستان میں امریکی نائب صدر کی سکیورٹی سے متعلق سوال پر سابق امریکی سفارت کار جیفری گنٹر نے بھارتی اینکر…

Read More

چین کی جانب سے ایران کوفضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری؟امریکی انٹیلیجنس دعویٰ

چین(بولونیوز)امریکی انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بیجنگ مبینہ طور پر یہ ہتھیار تیسرے ممالک کے ذریعے ایران تک پہنچانے پر غور کر رہا ہے۔ ان میں…

Read More

پاکستان میں ایران-امریکا مذاکرات: اہم نکات سامنے آ گئے

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان میں جاری ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق اہم نکات سامنے آئے ہیں، جن میں دونوں فریقین کے درمیان بڑے اختلافات برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران کی بنیادی شرط یہ ہے کہ باضابطہ مذاکرات اسی صورت میں ہوں گے جب واشنگٹن لبنان میں جنگ بندی اور ایران پر عائد…

Read More

آج کے مذاکرات کی کامیابی سے عالم اسلام اور دنیا کا مفاد وابستہ ہے

لاہور(بولونیوز)مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگی صورتحال کو روکنے کے لیے پاکستانی قیادت نے نہایت نازک اور متوازن کردار ادا کیا ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں…

Read More

پاکستان کی کم عمر ترین ڈوئل پی ایچ ڈی نرس نے تاریخ رقم کر دی

کراچی(بولونیوز)پروفیسر ڈاکٹر سمیرا خواجہ پنجوانی، پرنسپل کالج آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری، ضیاء الدین یونیورسٹی، پاکستان کی پہلی رجسٹرڈ نرس بن گئی ہیں جنہوں نے دو پی ایچ ڈی ڈگریاں (Dual PhD) حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔ ان کی تعلیمی مہارت میں شامل ہیں: – بائیو ایتھکس و عالمی صحتِ عامہ (امریکہ) – ہیلتھ پروفیشنز…

Read More