ہر پاکستانی کے سوا تین لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(بولونیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جس کے باعث ہر پاکستانی شہری تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔

اجلاس کے دوران سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کے ذمے مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے، جس میں بیرونی قرضے تقریباً 56 ہزار ارب روپے شامل ہیں۔

حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے حکومت کو مزید قرض لینا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے مجموعی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

کمیٹی ارکان نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرضوں میں کمی اور مالی نظم و ضبط کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *