فاطمہ جناح کالونی کی 14 سالہ طالبہ عائشہ پراسرار طور پر لاپتہ
کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے عمران آرکیڈ، فاطمہ جناح کالونی کی رہائشی 14 سالہ عائشہ دختر فرقان شام کے وقت دکان گئی تھی مگر واپس نہ لوٹ سکی۔
واقعہ کی اطلاع والد فرقان نے فوری طور پر تھانہ جمشید کوارٹر میں درج کروائی ہے۔ عائشہ کی پراسرار گمشدگی نے نہ صرف والدین کو شدید پریشان کر دیا ہے بلکہ علاقے میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق عائشہ آخری بار فلیٹ نمبر C2، عمران آرکیڈ، تھانہ جمشید کوارٹر کی حدود میں دیکھی گئی تھی، تاہم تلاش کے باوجود اب تک اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
پولیس اور والدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو عائشہ کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر تھانہ جمشید کوارٹر یا متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ طالبہ کو محفوظ واپس لایا جا سکے۔


