ملک بھر میں ایک روزہ لاک ڈاؤن کا امکان، وفاقی حکومت آج فیصلہ کرے گی

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ایک روزہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو یقین دہانی کرادی ہے کہ وفاق کی جانب سے جو بھی فیصلہ کیا گیا، سندھ اس پر مکمل عملدرآمد کرے گا۔ سندھ حکومت نے اس ضمن میں تاجر برادری سے بھی رابطہ کر لیا ہے تاکہ ممکنہ فیصلوں پر مشاورت کی جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز ایک دن کے لاک ڈاؤن کی تجویز زیر غور ہے، جس کا مقصد ایندھن کی بچت اور توانائی کے استعمال میں کمی لانا ہے۔ اس سلسلے میں سخت اقدامات متوقع ہیں، جبکہ سندھ کے بڑے شہروں میں کاروباری اوقات میں تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہروں میں رات 8 بجے کاروبار بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں سے متعلق صورتحال واضح ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *