پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی عمران خان رہائی ٹاسک فورس تشکیل دینے کی مخالفت

خیبرپختونخوا(بولونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے متعدد سینئر رہنماؤں نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی تجویز کی مخالفت کر دی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر قیادت نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دنیا اس وقت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، ایسے میں ٹاسک فورس بنانے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا زیادہ مناسب ہوگا۔ سینئر رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر اس بار اسلام آباد کی جانب احتجاجی پیش قدمی کی گئی تو پارٹی کو شدید سیاسی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں احتجاج کا راستہ اختیار کرنا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، کیونکہ ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد احتجاج ہی بنتا ہے، اور اس وقت احتجاجی سرگرمیاں پارٹی ورکرز کے لیے بھی مناسب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 19 اپریل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کر رکھا ہے، جس پر اب پارٹی کے اندر اختلافِ رائے سامنے آ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *