پاسداران انقلاب کا دعویٰ: تل ابیب پر حملے لاریجانی کے قتل کا بدلہ ہیں
تہران(بولونیوز)ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے کہا ہے کہ اس کے میزائلوں نے تل ابیب میں واقع 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، یہ کارروائی ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ قرار دی گئی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ یہ اہداف اس لیے نشانہ بنائے جا سکے کیونکہ اسرائیل کے جدید دفاعی نظام کو ناکارہ بنایا جا چکا تھا۔ بیان میں بتایا گیا کہ اس انتقامی کارروائی میں خرمشہر-4، قدر، عماد اور خیبر شکن میزائل استعمال کیے گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق تل ابیب کے رامات گان میں گرنے والے ملبے کے باعث 1 مرد اور 1 خاتون ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔
یہ ایران کی جانب سے پہلی بار حاج قاسم میزائلوں کے ذریعے اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملہ ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔


