پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے طیارے کے گواَراؤنڈ سے متعلق وضاحت جاری کر دی

کراچی(بولونیوز)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ میڈیا سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ معمول کی ہوا بازی کے طریقۂ کار کو سنسنی خیز انداز میں پیش کرنے سے گریز کیا جائے۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز SV728 کا گو اَراؤنڈ ایک بالکل معمول کا، بین الاقوامی سطح پر رائج حفاظتی عمل تھا، جو طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق بروقت اور درست انداز میں انجام دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گو اَراؤنڈ کسی ہنگامی صورت حال کی نشان دہی نہیں کرتا، نہ ہی باعث تشویش ہے، سنسنی خیز رپورٹنگ عوام میں غیر ضروری تشویش پیدا کر سکتی ہے اور ہوا بازی کے معمولات کے بارے میں غلط فہمیاں بڑھا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *