وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
سعودی عرب(بولونیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی اور علاقائی سیکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کا اعادہ کیا، خاص طور پر موجودہ آزمائشی حالات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کو مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی توقع ہے۔


