کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں 14 فیصد کمی: اے آئی جی
کراچی(بولونیوز)ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں نے جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے 90 کی دہائی کی بدامنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور شہریوں کی قربانیوں کے بعد شہر میں امن قائم ہوا ہے۔


