چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےپاک فوج کی دفاعی طاقت کی تعریف کردی

کراچی(بولونیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایک بار پھر خطے میں اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کر دی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کی حکومت بھارت کی پراکسی بن کر پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا بند کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کابل رجیم کی غلط حکمت عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر دفاعی اقدامات ناگزیر ہیں۔

چیئرمین پی پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی یکجہتی برقرار رکھیں اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں تاکہ ملک کا امن اور استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *