تربت میں راکٹ حملے اور فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

تربت، بلوچستان(بولونیوز) ضلع تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں ایک گھر کو نامعلوم افراد نے راکٹ حملے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ابتدائی طور پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *