رمضان المبارک کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تیار
کراچی(بولونیوز)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رمضان المبارک کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق افطار سے قبل 4 سے ساڑھے 6 بجے تک واٹر ٹینکرز پر پابندی عائد ہو گی جب کہ فٹ پاتھ ،غیر قانونی پارکنگ، ریڑھیوں اور رکشوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے افطار کےوقت مؤثر ڈیوٹی پلان سےعوام کو بروقت گھروں تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی، چنگچی کے 26ممنوعہ روٹس ،رمضان میں مارکیٹوں میں رکشوں کےداخلے پرپابندی ہوگی جب کہ ڈبل اور ٹرپل پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل کے وہیل کو زنجیر لگائی جائے گی۔


