ڈاکوؤں کی فلمی انداز میں کیش وین لوٹنے کی کوشش

اٹلی(بولونیوز) ڈاکوؤں نے ڈرامائی انداز میں پولیس کی وردی میں ملبوس ہوکر دن دیہاڑے کیش وین لوٹنے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

ڈاکوؤں نے ایک ٹرک کو سڑک کے درمیان کھڑا کرکے اسے آگ لگادی اور پھر پولیس ہی کے انداز میں گاڑیوں کی لائٹیں روشن کرکے تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے اہلکار کسی ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس دوران آرمرڈ گاڑی میں دھماکا ہوا اور ملزمان کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *