امریکا ایران ممکنہ تصادم، ترک صدر کا اہم بیان سامنے آگیا
قاہرہ(بولونیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ کی وجہ سے ایک نئے تصادم سے بچانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بات ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز مصر کے دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔
رجب طیب اردوان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ کو امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ کی وجہ سے ایک نئے تصادم میں گرنے سے بچانے کے لیے سخت کوششوں میں مصروف ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام پر عمان میں جمعہ کو ہونے والے مذاکرات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان قیادت کی سطح پر بات چیت مفید ہوگی۔


