کراچی میں جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب، پاک-جاپان دوستی کا اظہار
کراچی(بولونیوز)جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی جاپانی قونصل جنرل ہاتوری ماسارو نے کی۔
یہ تقریب منگل 3 فروری 2026 کو میریٹ ہوٹل کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
سفارتی، سرکاری، کاروباری اور سماجی حلقوں کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، اور اس موقع پر پاک-جاپان دوستانہ تعلقات اور تعاون پر زور دیا گیا۔
تقریب میں جاپان کے شہنشاہ کی صحت اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔


