ایپسٹین کیس میں تعلق کے باعث سیاستدان نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

برطانیہ(بولونیوز)ایپسٹین کیس میں نامزدگی کے بعد برطانوی سیاستدان لارڈ مینڈلسن نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔لارڈ مینڈلسن کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی کے لیے مزید شرمندگی سے بچانے کے لیے کیا ہے۔

حالیہ امریکی ریلیز فائلز میں بتایا گیا ہے کہ ایپسٹین نے لارڈ مینڈلسن کے لیے 2003 اور 2004 کے دوران 55 ہزار پاؤنڈ بھیجے۔ اس کے علاوہ ایپسٹین نے لارڈ مینڈلسن کو 25 ہزار ڈالر کی تین علیحدہ ادائیگیاں بھی کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *