بااثر زمیندار پر شادی شدہ خاتون کے اغوا اور زیادتی کا الزام، مرکزی ملزم گرفتار

علی پور(بولونیوز)مظفرگڑھ کی تحصیل بیٹ میر ہزار خان میں ایک بااثر زمیندار پر ساتھیوں کے ہمراہ شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کا سنگین الزام سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ رات کی تاریکی میں پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اعجاز، محمد خلیل اور غلام مجتبیٰ مبینہ طور پر صفیہ بی بی کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور اس کے بھائیوں کی موجودگی میں خاتون کو اغوا کر کے اپنے ڈیرے پر لے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرے پر اعجاز حسین نے مبینہ طور پر خاتون کو شراب پلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او عمران افضل کے مطابق مرکزی ملزم اعجاز حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو طبی اور قانونی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *